پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیرپرحق خودارادیت کاواضح موقف رکھتی ہے،چوہدری یاسین
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

شفیلڈ(نمائندہ: حمید الرحمن) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے اپنے گزشتہ دورِ حکمرانی میں آزاد کشمیر میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں وہ گزشتہ دور کی حکومتوں نے پچھلے ساٹھ سالوں میں نہیں کئے خاص کر تعلیم کے حوالے آزاد کشمیر میں ایک یونیورسٹی تھی لیکن پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں چار نئی یونیورسٹیاں قائم کیں اور بے شمار کالجز بنائے۔ کیونکہ پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ معاشرے اور قوم کی ترقی کیلئے تعلیم بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے شفیلڈ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے ہر اچھے اقدام کی حمایت اور سپورٹ کرے گی۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا وجود ہی کشمیر کی وجہ سے ہوا ہے۔ اور ہم کشمیر کے مسئلے پر اپنا واضح مؤقف رکھتے ہیں۔ کہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری کا ایک مؤقف ہے چوہدری یٰسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور وہ انشاء اللہ دوبارہ ستمبر میں ہیومن رائٹس کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گیں۔ کیونکہ جس طرح سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اس کو فوری طورپر روکا جاسکے۔آخر میں چوہدری محمد یٰسین نے تمام مہمانوں کا اور میزبانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی میزبانی سابق کونسلر معروف حسین ایم بی ای اور چوہدری محمد یٰسین بریڈ فورڈ نے کی تھی۔ معروف حسین نے اپنے استقبالیہ بیان میں تمام مہمانوں کا اور خاص کر چوہدری محمد یٰسین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکالا اور واپس جاکر اپنے ملک اور قوم کی بہتر طرح سے خدمت کرسکیں۔ تقریب سے دیگر مقررین جنہوں نے خطاب کیا ان میں سابق لارڈ میئر لیڈز کونسلر محمد اقبال، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ کونسلر خادم حسین، سابق لارڈ میئر شفیلڈ راجہ قربان حسین، سابق لارڈ میئر شفیلڈ کونسلر طالب حسین، کونسلر شفیق محمد، راجہ افضال افضل، کونسلر مرزا محمد معروف، چوہدری اورنگزیب چوہدری محمد علی چیئرمین پی ایم سی اور حمید الرحمن نے خطاب کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved