انسپکٹرمحمدرمضان کی وفات پرکمیونٹی رہنمائوں کااظہارافسوس
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(فیاض بشیر) موت کی تلخ حقیقت ازل سے جاری ہے اور نہ رکنے والا سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔ بحیثیت مسلمان یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ حیات میں جو انسان اپنے قول و فعل، اخلاق اور انسانی ہمدردی کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیتا ہے تو اسکی موت کا سن کر دکھ ہونا لازمی امر ہے۔ آزاد کشمیر میرپور ڈویژن وادی سماہنی کے خوبصورت گاؤں گائیاں کے رہائشی اور پولیس انسپکٹر ٹریفک محمد رمضان بنیس راجپوت اس دنیا سے ناطہ توڑ کر ہمیشہ کے لئے ابدی نیند سوگئے ان کی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے کیونکہ مرحوم نے زندگی میں انسان دوستی کو اپنا طرہ امتیاز بنایا یہی وہ وجہ ہے کہ وہ رہتی دنیا تک حسین یادیں چھوڑ گئے ہیں۔ سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات محمد سلیمان رکھیالوی ایڈووکیٹ، راجہ محمد نجیب، کونسلر عتیق الرحمن، شمس الرحمن، چوہدری رشید، محمد شبیر، محمد منیر، چوہدری جاوید اقبال، محمد اسحاق، اشفاق رکھیالوی، تصور صادق، راجہ آفتاب شریف، راجہ مقصود حسین کاکڑوی، حاجی محمد بشیر، چوہدری محمد اسحاق، راجہ سجاول حسین، پروفیسر راجہ ظفر، چوہدری شبیر احمد بہملوی و دیگر معززین علاقہ نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے رب اللعالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین، دوست احباب کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دیں (آمین) محمدرمضان


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved