فاروق حیدرمسائل کے حل کیلئے اوورسیزسہولت سیل کاوعدہ پوراکریں،چوہدری سعید
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
وٹفورڈ(کامران عابد) فرینڈز آف ضلع کوٹلی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس زیر صدارت وٹفورڈ چوہدری محمد سعید منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر لیاقت علی خان، چوہدری محمد رفیق، حاجی عبدالحلیم، سابق کونسلر فاضل ضیائ، چوہدری باغ حسین، چوہدری محمد شریف، آصف الرحمان، ثاقب الرحمان، ظہر الدین، ریاست بھٹی، راجہ مظہر نوابی، سلیم بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے اپنے اپنے متفقہ بیانات میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے برطانیہ میں اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوورسیز سہولت سیل فوری قائم کیا جائے۔ پروفیسر لیاقت علی خان نے اس سیل کی افادیت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا برطانیہ و یورپ میں آباد کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے اوورسیز کشمیریوں اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان براہ راست رابطہ کیلئے کشمیر کوآرڈی نیشن سیل کی انتہائی ضرورت ہے۔ اس کوآرڈی نیشن سیل میں انتہائی مخلص و قابل افراد کو تعینات کیا جائے جو برادری ازم اور علاقائی ازم سے بالاتر ہوں۔ چوہدری محمد سعید نے کہا اوورسیزسہولت سیل قائم نہ ہونے کی وجہ سے اوورسیز کشمیریوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو جو بھی درخواستیں دی گئیں مگر آج تک کسی بھی متعلقہ ادارے نے ان درخواستوں کا جواب دینا گوارا نہیں کیا۔ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ ہم نے ضلع کوٹلی میں ساردہ ٹنل کی تعمیر اور نہر کا راستہ تبدیل کرنے کیلئے کئی بار درخواستیں دے چکے ہیں۔ آج تین سال ہوچکے ہیں کسی بھی متعلقہ ادارے نے درخواست کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا المیہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کے وزرائ، ممبران اسمبلی، سپیکر، ان کے سیکرٹریز کے فون نمبرز اور ویب سائیڈ تک دستیاب نہیں۔ جن کے نمبرز درست ہیں انہوں نے اپنے فون اپنے متعلقہ پرسنل سیکرٹری کے حوالے کر رکھے ہیں اور بہانہ بنایا جاتا ہے کہ موصوف اسلام آباد گئے ہوئے ہیں دوسرا کہتا ہے کہ موصوف نماز پڑھنے گئے ہوئے ہیں۔ جبکہ وزراء کا مؤقف ہوتا ہے کہ ہم اپنے حلقے کے وزیر ہیں ہم ریاست کے وزیر نہیں ہیں آپ اپنے حلقے کے ایم ایل اے سے رابطہ قائم کریں۔ سابق کونسلر محمد فاضل ضیاء نے کہا اوورسیز کشمیری اپنے وطن کے سفیر ہیں جو اپنے ملک میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ اوورسیز کشمیریوں اور آزاد ریاست کے درمیان رابطہ کیلئے اوورسیز کشمیر سہولت سیل فوراً قائم ہونا چاہئے۔ گڈگورننس کا تقاضا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے یکساں نظام قائم کرے غریب اور امیر کا فرق ختم کیا جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر وزراء اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ احکام کی کارکردگی پر سخت نظر رکھیں۔ ان کا محاسبہ کریں۔ چوہدری محمد رفیق، حاجی عبدالحلیم، آصف الرحمان، چوہدری باغ حسین، چوہدری محمد شریف مغل، وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ساردہ ٹنل کی تعمیر اور واٹر چینل کی بحالی کے فوری اقدامات کئے جائیں۔ شدید گرمی کے باعث پانی کی شدید قلت ہے۔ آصف الرحمان، ظہر الدین، ریاست بھٹی اور دیگر نے محلہ مغلاں کوٹ پنگ پراں میں محکمہ ہیلتھ کوٹلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پچیس ہزار گیلن کی ٹینکی فوراً مکمل کرے۔ تین سال سے یہ پراجیکٹ التواء میں ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved