نوازشریف کے ساتھ اب کوئی باہرنہیں نکلے گا،خالدمحمود
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

بلیک برن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی اسلام آباد کی سڑکوں پر میاں نواز شریف نے ایسے دھمکی آمیز بینرز لگوادئے ہیں گلو بٹوں کو تیار کردیاگیا ہے فیصلہ خلاف آنے پر حالات کو خراب دہشت گردی غنڈہ گردی کی جائے اور خانہ جنگی شروع کی جائے یہی وجہ ہے حکومت نے گلو بٹ کو پہلے ہی رہا کردیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فوج کو ان حالات پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔ ن لیگ نے جس طرح ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردی کی تھی اب وہ پورے ملک میں خون خرابہ کریں گے دشمن کے ایجنٹ بھی ملک میں پناہ لئے بیٹھے ہیں اور میاں نواز شریف کی فیکٹریوں سے بھی پکڑے گئے ہیں فوج اور سیکورٹی اداروں کو بالکل الرٹ رہنا چاہئے تاکہ دشمن کوئی فائدہ نہ اٹھاسکے۔ خالد محمود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے ساتھ عوام میں سے کوئی نہیں نکلے گا۔ عوام گو نواز گو کے نعرے لگارہے ہیں ان کے ارد گرد چند لوگ ہیں مگر وقت آنے پر کوئی ساتھ نہیں دے گا ہر جگہ کرپشن کا پیسہ کام نہیں آتا غنڈہ گردی سے ووٹ چھینے جاسکتے ہیں پیسوں سے خریدے جاسکتے ہیں مگر میاں نواز شریف کے لئے کوئی جان نہیں دے گا۔ اس سے پہلے پرویز مشرف نے جب ان کو ملک بدر کیا تو کوئی بندہ سڑکوں پر نہیں آیا قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں پیچھے مڑ کر دیکھا تو کوئی نظر نہیں آیا۔ موقع پرست لوگ مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیتے۔ خالدمحمود


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved