اوورسیزکمیونٹی کی اسلام آبادایئرپورٹ پرلڑکی پرتشددکی مذمت
  19  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

سٹوک آن ٹرینٹ(پنوں خان منہاس) اسلام آباد ائیرپورٹ پر نوجوان لڑکی پر ہونے والے تشددکی مذمت۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایک یورپین بورن پاکستانی لڑکی پرظالمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد برٹش پاکستانیوں نے اس واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔برمنگھم ،بریڈفورڈ،مانچسٹر،کاونٹری ،سٹوک آن ٹرینٹ سمیت برطانیہ کے متعدد دوسرے شہروں سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ان شہروں کی مساجد میں بچوں کو دینی تعلیم کے لیے چھوڑنے کے لیے آنے والی لاتعداد پاکستانی خواتین نے اس واقع کو زیر بحث لایا اور ذمہ دار لوگوں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چندپاکستانی خواتین نے مقامی پاکستانی صحافی کی غیر موجودگی میں اُن کے گھر والوں سے فون پر کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے پوچھا جائے کہ اگر یہ واقع کسی اور ملک میں پیش آتا تو کیا اُس ملک کا وزیرداخلہ کُرسی سے چمٹا رہتا؟۔جو بچے پہلے سے ہی اُس ملک میں بجلی اور انصاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے اُس طرف رُخ نہیں کرتے تھے ظالمانہ تشدد کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ مزید خوفزدہ اور مایوس ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب معروف پاکستانی صحافی رئوف کلاسرا نے بھی سخت ترین الفاظ میں چوہدری نثار علی خان پر تنقید کی ہے ۔رئوف کلاسرا کے ٹی وی پروگرام کی اس ویڈیو کے بعد قارئین اور ناظرین خود فیصلہ کرلیں کہ کیا اب بھی چوہدری نثار علی خان کو وزارت عظمیٰ کا اُمیدوار ہونا چاہیے ؟ ۔کہا یہی جارہا ہے کہ آج جمعرات کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو عدالت سے کلین چٹ نہ ملنے پر لاہور کے حلقہ نمبر119کے منتخب ایم این اے حمزہ شہباز شریف یا چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعظم بنایا جاسکتا ہے۔ویڈیو شیئر کرنے والے کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ چوہدری نثار علی خان کے حلقے کی اچھی سڑکوں سے متاثر ہو کر چوہدری صاحب کو بڑا لیڈر سمجھ بیٹھے ہیں۔ سڑکیں تو شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی نے بھی بڑی خوبصورت بنوائی تھیںمگر اس کے ملک میں جاری ظالمانہ نظام کی وجہ سے قدرت نے اس سے تخت چھین کر اُسے دوسرے ملکوں کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا تھا۔ حضرت علی کے ایک قول کے مطابق کفر کا نظام تو چل سکتا ہے مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ۔کیااس ویڈیو میں ظلم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ؟۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved