ن لیگ اب عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتی،راجہ فاروق اختر
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

نوٹنگھم ( پ ر )راجہ فاروق اختر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یو کے نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کرپٹ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو ساٹھ دن کا وقت ملا ہے کہ بتائوپاکستانی عوام سے لوٹی ہوئی دولت کیسے باہر منتقل کی ہے جے آ ئی ٹی ساٹھ دن میں نواز شریف کی عوام سے لوٹی دولت کی انکوائری کرے گی اور ثبوت سپریم کورٹ میںجمع کراے گی جس پر سپریم کورٹ فیصلہ دے گی البتہ جو فیصلہ آیا ہے اس میں دو ججوں نے نواز شریف کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا اور تین جج صاحبان نے ان کو ایک اور صفائی کا موقع دیا اس پر جاہل ن لیگیوں کی طرف سے خوشی منانا اور مٹھائی تقسیم کرنا سوچ سے بالا تر ہے کہ ن لیگی کس بات کی خوشی منا رہے ہیں نواز شریف کو کلین چٹ نہیں ملی بلکہ ان کی طرف سے ایک ثبوت قطری خط جس کو سپریم کورٹ نے پکوڑے بیچنے والی ردی ظاہر کیا ہے جس کی سپریم کورٹ میں کوئی حیثیت ہی نہیں ن لیگ اب پاکستانی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتی بلکہ پاکستان سے چوروں لٹیروں اور ملک دشمنوں سے نجات کا ووقت آ گیا ہے جس کا پاکستانی عوام کو شدت سے انتظار تھا وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام کو ایک کرپٹ وزیراعظم سے نجات حاصل ہو گی جن کی کرپشن کا خمیازہ پوری پاکستانی قوم بھگت رہی ہے ان کی کرپشن کی وجہ سے ملک اور پاکستانی قوم قرضے کے تلے دبتی جا رہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved