حسن معاویہ اتحادزندہ بادکانعرہ لگاناہوگا،قاری عبدالرشید
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم (پ ر )سواد اعظم اہل سنت والجماعت کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالرشید نے پاکستان سے سترویں سالانہ عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس برمنگھم کے لیئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ کانفرنس مسلمانوں کے جذبوں کی ترجمان اور ان کے دل کی آواز ہے . برطانیہ ویورپ کے مسلمان سارا سال اس کا نفرنس کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں.امسال 23 اپریل بروز اتوار کو ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر میں منعقد ہونے والی مذکورہ کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل اور دور رس نتائج کے حصول کا زریعہ بنے گی.اور بڑی تعداد میں مسلمان اس میں شرکت کریں گے.قاری عبدالرشید نے کانفرنس کے لیئے اپنے پیغام میں دو چیزوں کو اجاگر کرنے پر زیادہ زور دیا ہے.ایک یہ کہ کانفرنس کے منتظمین اس سال سے علی،معاویہ، بھائی،بھائی اور حسن، معاویہ،اتحاد زندہ باد کے نعرے کی صدائوں کو مسلمانوں کے بچوں، جوانوں، اور بوڑھوں، کے دلوں میں اتارنے کا بیڑہ اپنے سر اٹھائیں .چونکہ کانفرنس کا موضوع حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام اور اہلبیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین دونوں ہیں.اور جو لوگ اسلام کے عینی گواہوں کی عظمت کو مانتے اور ان کے ساتھ محبت کو ایمان سمجھتے ہیں.ان پر یہ ذمے داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ صحابہ کرام کی تکفیر و توہین کرنے والے طبقے کو اپنے قریب کر کے اس کو سمجھائیں کہ مسلمان کی ایک آنکھ کا نور حضرات صحابہ کرام ہیں اور دوسری آنکھ کا نور اہل بیت عظام ہیں.دونوں کے ساتھ محبت ایمان اور ان میں سے کسی ایک ساتھ بغض و عناد کفر ہے.لہٰذا کانفرنس صحابہ کرام و اہلبیت عظام کے نام لیوائوں سنی و شیعہ کے درمیان اختلافات کی خلیج کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیئے سیدنا علی اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما کے آپس میں تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیئے ،علی ،معاویہ، بھائی، بھائی اور سیدنا حسن و معاویہ رضی اللہ عنہما کی ایک دوسرے کے ساتھ ہونے والی صلح سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیئے ،حسن، معاویہ،اتحاد زندہ باد ؛ کے نعرے کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے. قاری عبدالرشید نے اپنے پیغام میں دوسری جس چیز کو بطور خاص ذکر کیا ہے وہ ہے ماہ جون میں ،وزیر اعظم برطانیہ،کی طرف سے عام انتخاب کا اعلان. ان کا کہنا ہے کہ وقت بہت کم ہے.لہٰذا ؛عظمت صحابہ و اہلبیت کانفرنس برمنگھم ؛ دیگر اہم مسائل کی طرح آنے والے انتخاب کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو مکمل گائیڈ لائن دینے کے لیئے فوری مشاورت کر کے باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے.تاکہ مسلمانوں کو سوچنے سمجھنے اور ووٹ کاسٹ کرنے میں علما کرام کی رہنمائی سے سہولت مل سکے.قاری عبدالرشید نے کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا صاحبزادہ امدادالحسن نعمانی سے کہا کہ میں خود اگر چہ برطانیہ میں موجود نہیں ہوں تاہم میری دعائیں اور ہمدردیاں کانفرنس کی کامیابی کے لیئے ہر جگہ سے حاضر ہیں.ہمارے ساتھی کانفرنس میں بھرپور شریک ہو کر اس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved