ایئرپورٹ پرتشددکے مرتکب کرداروں کوسزادی جائے ،تحریک انصاف برطانیہ
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
اولڈھم(فیاض بشیر) بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی اور کشمیری پاکستان کے زرمبادلہ میں بتدریج اضافہ کرتے ہیں اور مادرِ وطن سے انکا لازوال رشتہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے لیکن ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد سے لیکر اور پھر واپسی روانگی پر مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک، رشوت ستانی و دیگر واقعات معمول کا حصہ ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے ایف آئی اے کے حکام کی جانب سے برطانیہ پلٹ خاندان کے افراد کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا اور دوسرے اہلکاروں کا کھڑے ہوکر تماشائی بننا انسانیت کی تذلیل کی بدترین مثال ہے اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار مجروح ہوا ہے اور بیرون ممالک بسنے والے اور خصوصاً نوجوان نسل کے اندر غم و غصہ اور مایوسی پھیل گئی ہے۔ یہ باتیں تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حاجی چوہدری محمدسردار اور چوہدری محمد مالک نے مشترکہ طورپر اس انتہائی افسوسناک واقعات کے بعد میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ ج کے جدید دور میں مہذب معاشرے کے اندر ایسے واقعات نہیں ہوتے دنیا کے کسی بہت ہی پسماندہ اور ترقی پزیر ملک میں بھی ایسے وحشیانہ طریقے سے تشدد ایئر پورٹ پر کبھی نہیں دیکھے ہم جو بیرون ممالک بستے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرواکر اس کے مرتکب کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو بیرون ممالک بسنے والے بین الاقوامی عدالتوں کا سہارا لیتے ہوئے انصاف کے دروازے کھٹکھٹائیں گے اور دیگر انتہائی اقدامات اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved