ایئرپورٹ تشددواقعہ کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا،بیرسٹرامجدملک
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
راچڈیل (فیاض بشیر) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ ایف آئی اے کی جانب سے برطانیہ پلٹ خاندانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور جسمانی تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے' اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بیرون ممالک بسنے والے ہم وطنوں کو سہولیات مہیا کرنے اور نوجوان نسل کو مادر وطن سے گہرا تعلق قائم رکھنے کے لئے تگ و دو میں مصروف عمل ہے ایسے میں اس قسم کے واقعات مایوسی اور منفی اثرات کا باعث ثابت ہوں گے۔ یہ باتیں اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کے انتہائی متحرک اور اہم رکن راجہ آفتاب شریف سے اپنے دفتر میں ان واقعات کے حوالہ سے ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انتہائی اقدامات اٹھانے کے لئے انہوں نے ایک خط وزیراعظم پاکستان اور کاپی وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے ان واقعات کی مکمل آزادانہ تحقیقات کی جائے اور ایسے افسران کو ملازمت سے فی الفور برطرف کرکے باقی سٹاف کے لئے تربیتی کورسز کا انتظام کیا جائے تاکہ انہیں مسافروں کے ساتھ رویہ برتنے بارے آگاہی ہو اور برداشت کا مادہ پیدا ہو۔ انہوں نے راجہ آفتاب شریف کو مکمل یقین دلایا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کی جان و مال کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر راجہ آفتاب شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو آپ کی صلاحیتوں اور انتھک محنت و لگن کے ساتھ کام کرنے پر پورا بھروسہ ہے اور امید ہے حکام بالا ایسے کردار جو دنیا بھر میں پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث ہوتے ہیں کو کیفر کردار تک پہنچا کر بیرون ممالک بسنے والوں کا اعتماد بحال کرنے کے ساتھ ملکی وقار میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved