پانامہ فیصلے سے عمران اورشیخ رشیدکی سیاست انجام کوپہنچ گئی،یوسف بندوروی
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لیڈز (آصف قریشی سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ سنا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں عمران خان اور شیخ رشید کی جھوٹ اور منافقت کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا کارکن جشن منائیں پاکستان کے نوجوان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شر یف کی کامیابی کیلئے آ گے آئیں عمران خان دراصل پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کی بی ٹیم کا کر دار ادا کر رہے ہیں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے اس لیئے الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جسے سپریم کورٹ نے بھی مسترد کر دیا ہے عمران خان اب سیاست چھوڑ کر نوجوانوں کو کر کٹ سکھائیں میاں نواز شریف ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں پانچ سال تک پنجاب میں گڈ گورنس قائم کر نے پر میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں نوجوان سیاسی مداریوں کو اپنے علاقوں میں نہ گھسنے دیں ووٹ ن لیگ اور میاں نواز شریف کی امانت سمجھ کر دیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان اور دیگر قائدین کی قیادت میں مضبوطی کی طر ف گامزن ہے مسلم لیگ ن پاکستان میں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر نے کے بعد ایکبار پھر عوام کی بہتر ی کیلئے اقدامات اٹھائے گی میاں نوازشریف ہی آئندہ پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے مسلم لیگ ن کے ایکبار بر سر اقتدار آنے سے نوجوانوں کو روزگار اور عوام کو مہنگائی افراتفری جیسے بحرانوں سے نجات ملے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مر کزی نائب صدر راجہ یوسف بندوروی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہی جبکہ تقریب کی صدارت قائم مقام صدر اولڈھم برانچ راجہ یوسف بندوروی نے کیا انہوں نے کہا عمران خان سیاست چھوڑ کر اب نوجوان نسل کو کر کٹ سکھائین سیاست ان کے بس کی بات نہیں شیخ رشید سیاسی مسخرہ ان کو خراب کر رہا ہے آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا کارکن جشن منائیں پاکستان کے نوجوان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شر یف کی کامیابی کیلئے آ گے آئیں انہوں نے کہامسلم لیگ ن ہی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر سکتی ہے تحریک انصاف پیپلزپارٹی عوام کو صرف بیوقوف بنا رہے ہیں پیپلزپارٹی نے پانچ سال کے بعد عوام کے ضمیروں کا سودا کر نے کیلئے آتے ہیں اور پانچ سال عوام کے ووٹوں پر عیاشیاں کر تے ہیں انھیں عوام سے کو ئی ہمدردی نہیں ہے ایسے سیاسی مداریوں کا دور اب گزر چکا ہے عوام باشعور ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت نے جس طر ح عوام کا خون چوسا ہے اب عوام سمجھ داری سے کام لے رہے ہیںکراچی کا گند ہی زرداری صاف کروا دیں تو ان کی بہت ہمت ہوگی تعمیروترقی تو دور کی بات ہے آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن اور میان نواز شریف کا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ کارگر دگی کا اندازہ پنجاب میں گڈ گورنس اور تعمیر وترقی سے لگایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قائد پاکستان میاں نوازشریف سے مناظرہ کر نے والے مسلم لیگ ن کے کسی کارکن سے پہلے مناظر ہ کر کے دیکھ لیں انہیں آٹے دال کا بھاو معلوم ہو جائے گا اس موقع پر سیکر یٹر ی جنر ل اولڈھم برانچ راجہ ظہور احمد خالق آبادی چوہدری محمد بشیر چوہدری محمد ایوب چوہدری منور حسین راجہ حسنین ظہور کالق آبادی نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائدین کو دلی مبارکباد دی اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved