ن لیگ کوکمزورکرنے والے انجام کوپہنچ گئے،راجہ سرور
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

لیڈز (آصف قریشی سے ) پانامہ لیکس نے تحریک انصاف عمران خان پیپلزپارٹی سمیت تمام سازشیوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے کوئی مائی کا لال آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو شکست نہیں دے سکتا دھرنوں کی سیاست سے مسلم لیگ ن کو کمزاور کر نے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں مسلم لیگ ن کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لیڈز کے صدر راجہ سرور خان نے اوصاف سے خصوصی بات چیت کے دوران بتائی انہوں نے کہا پانامہ لیکس نے تحریک انصاف عمران خان پیپلزپارٹی سمیت تمام سازشیوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے کوئی مائی کا لال آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شکست نہیں دے سکتا دھرنوں کی سیاست سے مسلم لیگ ن کو کمزاور کر نے والے اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے حق و سچ کا فیصلہ دیکر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کیا ہے اور ملک دشمنوں بالخصوس تعمیروترقی کے دشمنوں کو شکست فاش ہو ئی ہے جو سیاسی بساط کو لپیٹنے کی ایک عر صہ سے کوششوں میں مصروف ہیں اور بین الاقوامی ایجنٹوں کے آلہ کار بنے ہو ئے جو مملکت پاکستان کو کمزور کر نے کے درپے ہیں اہم اور تاریخی فیصلہ پر مسلم لیگ ن کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیںمسلم لیگ ن پنجاب بلوچستان گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک ایسا انقلاب لا رہی ہے جس سے تعمیروترقی کے انقلاب بر پا ہو رہے ہیں مخالفین کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی جو پاکستان کو ایک عر صہ سے کھنڈرات بناے کے منصوبے کر رپہے ہیں ان کو پاکستان کے عوام اور پاکستان کی اب عدلیہ نے بھی مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہامسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کر نے کیلئے دن رات کو شاں ہے انہوں نے کہا راجہ فاروق حیدر خان تحر یک آزادی کشمیر کے مسلمہ قائد ہیںانہوں نے کہا کہ اب آزاد کشمیر میں تبدیلی آ رہی ہے انہوں نے کہامسلم لیگ ن ہی آزاد خطہ کے عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے مسلم لیگ ن ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں عوام کا معیار زندگی بلند کر نے میں مصروف عمل ہے انہوں نے مزیدکہا آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے قائد پاکستان میا ں نواز شریف امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved