پانامہ فیصلہ کسی کی ہارجیت نہیں معاملہ مزیدپیچیدہ ہوگیا،کمیونٹی رہنمائ
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
اولڈھم(فیاض بشیر) پانامہ کیس جو کہ گزشتہ ایک سال سے بھی زائد عرصہ سے پاکستانی سیاست اور عام آدمی کی زدزبان رہا اور پھر سپریم کورٹ میں طویل دلائل بحث و مباحثہ کے بعد بالآخرگزشتہ روز عدالت عظمیٰ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر ساٹھ دنوں کے اندر مکمل تحقیقات کے ساتھ رپورٹ سپریم کورت کو پیش کرے اسکی وجہ یہ ہے کہ پانچ ججز میں سے دو نے وزیراعظم کی نااہلی بارے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان اس فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کی بجائے ہمیشہ کی طرح ایک جذباتی قوم ہونے کا بھرپور ثبوت دیتے ہوئے خوشی کا اظہار و دیگر جذبات کا اظہار کر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے اس کیس میں کسی کی فتح یا ہار نہیں ہوئی بلکہ یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے جس سے ملکی مسائل میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگا جس سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن بن جائے گی۔ ان ملے جلے خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کے پانامہ بارے فیصلہ آنے کے بعد سیاسی، سماجی و کمیونٹی رہنماؤں سید باسط شاہ مشوانی، منور خان نیازی، چوہدری الطاف شاہد، محمد سلیمان رکھیالوی ایڈووکیٹ، امجد حسین مغل، چوہدری شبیر احمد بہملوی، مولانا قاری عبدالشکور قادری نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان میں امیر و غریب کے لئے ایک ہی قانون نہیں ہوگا اور عدالتیں قانون کے مطابق بلاتفریق قانون کی بالادستی کے لئے انتہائی اقدامات نہیں اٹھائیں گی اس وقت ملک کے اندر خوشحالی و معاشی ترقی ناگزیر ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنا حق حاصل کرنے کے لئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے علم بلند کریں وگرنہ مزید غلامی انکا مقدر بنے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved