پانامہ فیصلہ ہمارے حق میں آیا،ن لیگ،ہماری فتح ہوئی،تحریک انصاف،پی پی رہنمائوںکی پارٹی موقف کی تائید
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ (خصوصی رپورٹ:اعجاز فضل سے) پاکستان میں پانامہ لیک کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اسے اپنے حق میں جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسے اپنی قانونی فتح قرار دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی قیادت کے موقف کی تائید کی۔ پاکستان مسلم لیگ بریڈ فورڈ کے سیکرٹری جنرل راجہ مصدق حسین' سابق کوآرڈی نیٹر راجہ یوسف بندوروی' سینئر رہنما (ن) لیگ راجہ مقصود کاکڑوی' راجہ اے ڈی خان' راجہ ناظم علی نے کہا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر قوم کو گمراہ کیا نہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاست سے مستعفی ہوجانا چاہئے لیگی رہنمائوں نے کہا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ نے بردباری کی سیاست کا مظاہرہ کیا پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے دن رات کام کیا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی پانامہ لیکس کے مسائل پر قوم کا وقت ضائع کرتی رہی دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں شرجیل ملک' عنصر علی' چوہدری شیراز احمد اور دیگر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالہ سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کشادہ دلی سے قبول کیا ہے آج ہمارے اداروں کی فتح ہوئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ملک میں انصاف کا عمل آگے بڑھے گا۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے ملک کے سب سے بڑی فورم سپریم کورٹ نے کسی جگہ انہیں بے گناہ تصور نہیں کیا تحریک انصاف کے موقف کی فتح ہوئی ہے جے آئی ٹی میں بھی نواز شریف کی تلاشی ہوگی اب ہر چھوٹے بڑے فورم پر نواز شریف کو تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا کہ ملک سے پیسہ لوٹ کر دوسرے ممالک میں جائیدادیں بنانے والوں کو قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا پڑے گا تحریک انصاف ملک میں جن نیک مقصد کیلئے جدوجہد کررہی ہے اس میں ایک دن ضرور سرخرو ہوگی اور ہم کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا کہ عمران خان پہلے پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف اور عمران خان نے ملک و قوم کا وقت اور سرمایہ ضائع کیا پیپلز پارٹی کو عدالتوں سے کبھی انصاف نہیں ملا راجہ غضنفر خالق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن میں ملوث افراد کو ایک بار کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا پاکستان میں گزشتہ 70سالوں سے نلکے اور ٹوٹی کے نام پر عوام سے ووٹ لئے جارہے ہیں ملک کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے کوئی لائحہ عمل سیاسی پارتی طے نہیں کرسکیں۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر کے پاس ویژن تھا مگر انہیں شہید کردیا گیا۔ راجہ غضنفر نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر مٹھائیاں تقسیم کرنے کی بجائے ہماری سیاسی جماعتوں کو بھی احتسابی نظام کو فروغ دینا چاہئے تاکہ ہمارا ملک ترقی کرسکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved