پانامہ کیس کافیصلہ اچھااورمناسب ہے،مولانااسلام علی
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

و یکفیلڈ (پ ر )جمعیة علما برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اسلام علی شاہ نے پاناما لیکس کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ فیصلہ اچھا اور مناسب ہے۔ ہر فریق خوش اور جشن منا رہا ہے۔ کرپشن ملک سے ہر حال میں ختم ہونی چاہئے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ نواز شریف کے علاوہ جن لوگوں کا ملک سے پیسہ باہر آیا ہوا ہے ان کے پیسوں کو واپس لانے کے لئے کب عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نیملک لوٹا نہیں بلکہ بنایا ضرور ہے ۔ اور دوسریپاکستانیوں کی طرح دولت بھی باہر ضرور لے گئے مگر لگتا ہے وہ دولت اپنی بنائی ہوئی ہے کم از کم زرداری کی طرح ملک لوٹ کر نہیں لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اقتدار کے لئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں اگر وہ واقعتا کرپشن کے خلاف ہیں تو زرداری اور ان کی پارٹی کے لوگوں کو عدالت کیوں نہیں لے گئے۔ اور ان تمام لوگوں کو جن جن کے نام پاناما لیکس میں آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاش سراج الحق صاحب عمران خان کے گدھے کی دم پکڑنے کر صرف نواز شریف کیخلاف عدالت میں جانے کی بجائے ان سب لوگوں کو عدالت میں لے جاتے جن کا پیسہ ملک سے باہرہیتو وہ حق کے علمبردار بن جاتیاور پوری پاکستانی قوم ان کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جاتے۔ مگر افسوس چور دروازے سے اقتدار کے لئے ایسی راہ تلاش کرنا حق کی علمبرداری نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved