اوپی سی کی کاوشوں سے 5640کنال اراضی ناجائزقابضین سے واگزارکرالی،شاہین بٹ،افضال بھٹی
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برسلز(اوصاف نیوز) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے صوبے بھر میں ابتک اربوں روپے مالیت کی 5640 کنال سے زائد اراضی ناجائزقابضین سے واگزار کرائی جاچکی ہے۔یہ بات وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے برسلز ،بلجیم میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے دیئے جانے والے استقبالئے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔استقبالئے میں برسلز اور نواحی شہروں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویثرن کے تحت قائم ہونے والا اوپی سی ،سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے حل کیلئے موثر انداز میں کام کررہا ہے۔ ایک ہائوسنگ سکیم میں 140 گھروں اور پلاٹوں کا قبضہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے کیا جا چکاہے، جنہوں نے دس سال قبل اس سکیم میں گھر اور پلاٹ بک کرائے تھے لیکن انہیں قبضہ نہیںدیا جارہاتھا۔ برسلز کی پاکستانی کمیونٹی کے رہنماناصر چوہان اور دیگر مقررین نے اوپی سی کے قیام پر وزیراعلیٰ پنجاب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ قائم کرکے وزیراعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ سمندرپا رمقیم افراد کی مشکلات کے ازالے کیلئے اوپی سی کا کردار خصوصی اہمیت کاحامل ہے ۔ اس موقع پر شاہین خا لد بٹ اورافضال بھٹی نے استقبالئے میں شریک افراد کو اوپی سی کے طریقہ کار اور کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved