لوٹن،نمائندہ اوصاف کامران عابدکے برادرنسبتی سجادمدنی انتقال کرگئے
  20  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
لوٹن(رپورٹ: شیراز خان) سید سجاد مدنی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں ان کی عمر تقریباً 40سال تھی وہ روزنامہ اوصاف لوٹن کے نمائندے کامران عابد بخاری کے برادر نسبتی تھے وہ لوٹن میں مقیم سید مبشر حسین مدنی کے صاحبزادے اور مصداق مدنی کے بھائی تھے مرحوم کچھ عرصے سے گردے اور دل کی بیماری میں مبتلا تھے گزشتہ روز جمعرات کی شام انکی وفات اچانک گھر پر ہی ہوگئی تھی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک سات سالہ معصوم بیٹا اور بیوہ چھوڑی ہے مرحوم کی وفات پر لوٹن اور گردونواح کے مذہبی سیاسی، سماجی، صحافتی حلقوں نے سوگوار خاندان اور سید کامران عابد بخاری سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم ان کی نماز جنازہ اور تدفین لوٹن میں ہی کی جائے گی جبکہ مرحوم کا آبائی تعلق میرپور آزاد کشمیر سے تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved