تحریک کشمیربرطانیہ کے مرکزی قائدین آزادکشمیرروانہ ہوگئے
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف ، صدر نارتھ زون ملک محمد رفیق طاہر برطانیہ سے آزاد کشمیر روانہ ہوگئے ۔ روانگی سے قبل خصوصی بات چیت میں تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی قائدین نے اپنے دورہ کے حوالے سے بتایا کہ کنٹرول لائن دورہ کے علاوہ بیس کیمپ کی اہم شخصیات ،حریت قیادت سے ملاقاتیں اور مختلف پروگرامات میں شرکت کریں گے مسئلہ کشمیر بارے عالمی سطح پر کیے جانے والے اقدامات، برطانیہ میں مسئلہ کشمیر پر جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی غیر موجودگی جنرل سیکریٹری تحریک کشمیر برطانیہ مفتی عبدالمجید ندیم قائم مقام صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ قائم مقام سینئر نائب صدر کی ذمہ داری حافظ محمد آزاد کو سونپی گئی ہے اور نارتھ زون کے قائم مقام صدر کی ذمہ داری انجینئر محمد یوسف کو سونپی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved