سیرت کانفرنس مسلمانوں کی دینی پیاس بجھانے کاذریعہ ثابت ہوگی،مولانااخترالزمان
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) جنرل سیکرٹری جمعیت علماء برطانیہ چیئرمین جامع مسجد علی اہل سنت و الجماعت برمنگھم اور منتظم اعلیٰ 27ویں سالانہ تین روزہ سیرت کانفرنس برمنگھم مولانا قاری تصور الحق مدنی نے معروف کمیونٹی رہنما عبدالغفار بھٹی کے ہمراہ ڈاکٹر مولانا اختر الزمان غوری مرکزی امیر جمعیت علماء برطانیہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اولاً ان کی عیادت کی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے انکی طبیعت ناساز ہے۔ بعد ازاں جامع مسجد علی اہل سنت و الجماعت آسٹن چرچ روڈ سالٹلے برمنگھم8میں جمعہ، ہفتہ، اتوار بمطابق 28,29 اور 30اپریل کو منعقد ہونے والی 27ویں تین روزہ سیرت کانفرنس کے سلسلہ میں اب تک کی تیاریوں پر تفصیلاً گفتگو کی۔ منتظم اعلیٰ نے امیر جمعیت علماء برطانیہ کو بتایا کہ ملک بھر کی مساجد انتظامیہ کو اشتہارات اور دعوت نامے روانہ کردئے گئے اور بیرونی مہمانوں کو بھی فائنل کرلیاگیا ہے۔ انہوںنے امیر جمعیت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امسال کانفرنس کے تینوں دن تمام شرکاء کیلئے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خواتین کیلئے مکمل پردہ میں شرکت کا بھی اہتمام ہے۔مولانا قاری تصور الحق مدنی نے امیر جمعیت ڈاکٹر اختر الزمان غوری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا آغاز جمعہ مبارک کے بیان سے ہوگا جبکہ اسی شام محفل حمد و نعت کا خصوصی پروگرام مغرب کی نماز کے بعد ہوگا مقامی ثناء خوانوں کے علاوہ عالمی شہرت رکھنے والے ثناء خوان حافظ ابوبکر حیدری، حافظ سید عزیز الرحمن شاہ اور حافظ طاہر بلال چشتی عوام کو مستفید کریں گے۔ 29اپریل ہفتہ کی شام 6 بجے شروع ہونے والے انگلش پروگرام کی میزبانی شیخ محمد نجیب، صاحبزادہ عدیل تصور ایڈووکیٹ، نوید عبدالرحمٰن اور امام مسجد مولانا طلحہ کریں گے جبکہ بیانات کرنے والوں میں ویسٹ انڈیز کے معروف سکالر شیخ عبدالسلام ٹرینڈاز، شیخ توقیر چوہدری دبئی، ڈاکٹر احمد الدبیان لندن شیخ ظہیر محمود برمنگھم، شیخ عبدالماجد کرالے اور مفتی ابن آدم لیسٹر شامل ہیں۔ کانفرنس کے آخری دن کو بھارت، کشمیر، پاکستان، ساؤتھ افریقہ اور دیگر ممالک کے ممتاز مذہبی سکالرز سے رونق بخشیں گے۔ اس موقع پر امیر جمعیت علماء برطانیہ مولانا ڈاکٹر اختر الزمان غوری نے کانفرنس کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیرت کانفرنس ہمیشہ کی طرح امسال بھی مسلمانان و یورپ کے لئے ان کی دینی پیاس کو بجھانے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے اپنے تمام متعلقین سے خصوصاً اور عام مسلمانوں سے عموماً اپیل کی کہ وہ اس پروگرام کو ترجیح دیتے ہوئے تمام تر مصروفیات کے باوجود ضرور شرکت فرمائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved