ایئرپورٹ تشددمیں ملوث لیڈی اہلکاروں کوسزاملنی چاہیے،مرزافیصل محمود
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کے میڈیا ایڈوائزر مرزا فیصل محمود نے گزشتہ روز اسلام آباد میں رونما ہونے والے واقعہ جس میں دوہری شہریت رکھنے والی پاکستانی نژاد جو ناروے میں رہتی ہے جس بہیمانہ طریقے سے ایف آئی اے کی لیڈیز اہلکاروں نے تذلیل کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی بحیثیت پاکستانی ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو سلوک پاکستان میں ان سے روا رکھا جاتا ہے اس کی ایک زندہ مثال اسلام آباد ایئر پورٹ میں رونما ہونے والے واقعہ سے لگائی جاسکتی ہے۔ مرزا فیصل محمود نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جو سلوک پاکستان کے ادارے اوورسیز پاکستانیوں سے کرتے ہیں ان اداروں کا قبلہ تو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل محمود نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ جن ایف آئی اے کی لیڈی اہلکاروں نے پاکستانی نژاد خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ہے انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے اور ان متاثرہ خواتین اور انکے اہل خانہ سے ایف آئی اے بطور ادارہ معذرت کرے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved