سپریم کورٹ نے قوم کولال بتی کے پیچھے لگادیا،ترجمان پاک سرزمین پارٹی یوکے
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کے میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود نے کہا اگر پانامہ کیس کا یہی فیصلہ آنا تھا تو گزشتہ 2 ماہ سے اس فیصلے کو محفوظ کیوں کر رکھا تھا جسٹس آصف کھوسہ کہتے ہیں وزیراعظم میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے۔ مگر حکومتی وزراء آج بھی کہہ رہے ہیں کہ کوّا سفید ہے قربان جائیں حکومتی وزراء پر جو شاہ سے بھی زیادہ شاہ کے وفادار ہیں نیب کا ادارہ بھی اپنا آئینی کام نہیں کر رہا سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے کر قوم کو لال بتی کے پیچھے لگادیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف حکمرانی کرنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کو استعفیٰ دے کر نئے انتخابات کا اعلان کردینا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved