ہمیں اپنا رشتہ ذات رسالتۖ سے مستحکم تر کرنا چاہئے،پیرساجدالرحمن
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
نیوکاسل(پ ر) صوفیاء کاملین نے دین، اعمال اور عقائد کے معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور تاریخ اسلام اس بات کی شاہد عادل ہے کہ ہر دور میں صوفیاء کی جماعت نے اعلائے کلمة الحق اور کبھی شاہان زمانہ کی پرواہ نہ کی بادشاہوں نے لوگوں کی گردنوں، جبکہ صوفیاء نے دلوں پر حکومت کی ہے اور صوفیاء کے اقتدار کا سورج آج بھی پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے تاریخ گواہ ہے کہ بادشاہوں کے لائے گئے انقلاب کبھی دیر پا نہ ہوسکے مگر صوفیاء کی مساعی جمیلہ سے لائے ہوئے انقلاب کو دوام حاصل ہوا جسکی روشن مثال برصغیر میں صوفیاء کا اسلامی انقلاب ہے جسکی کو ٹھیس پہنچانے کے لئے کی جانے والی بڑی سے بڑی سازشیں بھی نیست و نابود ہوکر رہ گئیں اسکی سب سے بڑی وجہ صوفیاء اکرام کا اخلاص و عوام کو آج اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمان سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف نے برطانیہ کی معروف کاروباری و دینی شخصیت چوہدری محمد مالک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امت محمدیہ پر رب کریم کا یہ عظیم احسان ہے کہ اس نے ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات اور نمونہء کامل عطا فرمایا ہمارے لئے اگر کوئی منیارہ نور ہے تو وہ ہمارے آقا مولی ۖ کی سیرت طیبہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا رشتہ ذات رسالت مآب ۖ سے مستحکم تر کرنا چاہئے تاکہ ہماری نسل نو اپنی شناخت کو مضبوطی سے قائم رکھ سکے اور اسلامی اقدار و روایات کو زندہ رکھ سکے اسی میں امت مسلمہ کی بقاء و سلامتی مضمر ہے۔ اولیاء اللہ کی صحبت سے انسانوں کو تقویٰ کی دولت نصیب ہوتی ہے صوفیاء بندوں کا رشتہ اپنے رب سے جوڑتے ہیں اور اپنے کردار و عمل سے دل کی دنیا کو بدل دیتے ہیں انہوں نے کہا حضور سے سچی محبت اور اولیاء کاملین کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ پیرساجدالرحمن

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved