نوازشریف پھنس گئے بچنامشکل ہے،خورشیدبخاری،سروررانجھا
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

گلاسگو(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی سکاٹ لینڈ کے سابق صدر خورشید بخاری اور سابق سیکرٹری اطلاعات سرور رانجھا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے پانامہ لیکس کے کیس بارے فیصلے بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو کہیں سے کوئی کلین چٹ نہیں مل سکی۔ فیصلے کے مطابق 2 معزز ججز نے وزیراعظم کو صادق اور امین ماننے سے انکار کردیا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ان کو نااہل قرار دیا ہے جبکہ بنچ کے دیگر 3 معزز ججز نے اپنے ریمارکس میں وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی اور یہ بھی نہیں کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین ہیں۔تمام ججز متفق ہیں کہ وزیراعظم اپنے کیس کے حوالے سے عدالت عالیہ کو مطمئن نہیں کرپائے ہیں۔ خورشید بخاری اور سرور رانجھا نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ اور قوم کو پورا سچ بتادیں۔ ان کے پاس دکھانے کیلئے قطری خط کے علاوہ کچھ اور ہوتا تو عدالت میں پیش کردیتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب مزید مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ جہاں سے ان کا بچنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلہ پوری قوم کی فتح ہے اور اس پر ہم پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ خورشید،سرور


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved