نوازشریف پانامہ تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیدیں،سردارجاوید،حیات شاہین
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

نوٹنگھم (رپورٹ: شیراز خان) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں سردار جاوید عباسی اور حیات شاہین نے پانامہ کیس کے بارے میں فیصلے پر اپنا شدید رردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عدالت عظمیٰ سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کے بارے میں تاریخی فیصلہ دے گی لیکن عدالت نے ایسا فیصلہ دیا کہ جیسے فیصلہ ہی نہیں دیا ہو جس سے بڑے پیمانے پر مایوسی ہوئی ہے۔ ان رہنمائوں نے مسلم لیگی حلقوں کی جانب سے خوشیاں منانے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے عمل کو بھی مذاق قرار دیا انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کے ڈیکورم کا تقدس قائم و بحال رکھنا چاہئے اور اپنے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس لئے جمہوریت کی ماں کہا جاتا ہے کہ 23 جون 2016 کو یورپین پارلیمنٹ کے ریفرنڈم میں ناکامی پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دیا اور پھر 18 اپریل کو وزیراعظم نے اپنی بقیہ تین سالہ مدت پوری کئے بغیر انتخابات کا اعلان کردیا اگر وہ چاہتیں تو مزید تین سال پورے کرسکتی تھیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کے بارے میں کرپشن کے مبینہ الزامات کے بعد اپنے عہدے پر قائم رہنا مناسب نہیں ہے ان کی بحیثیت وزیراعظم حیثیت نہ صرف اپوزیشن جماعتوں بلکہ عام عوام میں بھی متنازعہ ہوچکی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved