کرپشن خاتمہ کیلئے عمران کاکردارقابل تحسین ہے،عابدخان خٹک
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(نمائندہ خصوصیربنواز چغتائی) پاکستان تحریک انصاف مڈ لینڈ کے صدر عابد خان خٹک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا پانامہ کیس پر فیصلہ خوش آ ئند اور اسکا خیر مقدم کرتے ہیں اور پہلی بار پاکستان کے اندر قانونی فتح اور عدالت عظمیٰ نے قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے مشکل ترین حالات میں فیصلہ دیا جس کے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وقت ضائع کئے بغیر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے صدر عابد خان خٹک نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جس نے بھی پاکستانی قوم کا سرمایہ لوٹا اور بیرون ملک منتقل کیا گیا تحریک انصاف اس کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائے گی اور قانونی راستہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس وقت پاکستان میں ملکی کرپشن کے خاتمہ کے لئے جس طرح کا اول کردار ادا کر رہے ہیں قابل تحسین ہے اور برطانیہ سے تحریک انصاف انکے ساتھ ہر قدم پر ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا ملک سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کا کڑا احتساب ہوگا اور اس کے لئے یہ پہلا بارش کا قطرہ ہے جس سے پوری پاکستانی عوام نے اپنا ردعمل دے دیا اور بہت جلد کرپٹ لوگ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved