جے آئی ٹی کی تشکیل قوم کے وقت کاضیاع ہے،سیددلیرحسین
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برمنگھم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ یوتھ ویسٹ مڈ لینڈ کے صدر سید دلیر حسین بادشاہ بخاری نے کہا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے اور سازشیں آخر دم توڑ گئی ہیں اور عدالت عظمیٰ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں میاں محمد نواز شریف نے اپنے ہر دور اقتدار میں پاکستانی عوام کو پہلی ترجیح دی اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ لاہور سے کراچی' خیبرپختونخوا اور بلوچستان تک اگر ترقی ہوئی ہے تو وہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کی ہے۔ آج ہمارے قائد پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں بے نقاب ہوئی ہیں اور پانامہ فیصلے سے حقیقت سامنے آگئی اب بھی وقت ہے ملک دشمن اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔ پی ایم ایل ن یوتھ ونگ مڈ لینڈ کے صدر سید دلیر حسین بادشاہ بخاری نے مزید کہا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل اور تحقیقات سے قوم کے وقت کا ضیاع ہے اور اس سے ملک ڈی سٹیبلائز ہورہا ہے جس کے لئے قومی ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ جمہوریت کے سفر کو ڈی ریل کرنے والی سازشیں دم توڑدیں اور اگر دھرنے کی سیاست اور ایسی سازشوں کو روکا نہ گیا تو پاکستان کے لئے مزید مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ سیددلیرحسین

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved