اوورسیزکمیونٹی متحدومنظم ہوجائے توتمام مسائل کاحل ممکن ہے،نعیم عباسی
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
ریڈنگ (مسرت اقبال) تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پہلی بار کسی حکومت نے سنجیدگی سے سمندر پار پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے وزارت سمندر پار پاکستانیز حکومت پاکستان نے پوری دنیا کے ممالک سے تارکین وطن پر مشتمل 137 ممبران کی ایڈوائزری کونسل منتخب کی گئی اور اس کونسل کی تشکیل کا برطانیہ بھر کی کمیونٹی' پاکستان مسلم لیگ (ن)' پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سماجی تنظیموں نے خیر مقدم کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز کے جائیدادوں' پولیس مافیا' ایف آئی اے' پی آئی اے' محکمہ مال اور قبضہ مافیا کے حوالے سے متعلقہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ان کا ازالہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب ایڈوائزری کونسل کے رکن نعیم عباسی نے اپنے اعزاز میں ریڈنگ میں منعقدہ تقاریب میں کیا پہلی تقریب کی میئر آف ریڈنگ کونسلر محمد ایوب نے میئر پارلر میں میزبانی کی اور دوسری تقریب پاکستان کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین میاں محمد سلیم اور میاں کمال سلیم نے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی میئر ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین' پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اقبال سندھو' او پی ڈبلیو سی کے چیف کوآرڈی نیٹر حاجی عابد حسین' وائس چیئرمین چوہدری آفتاب حسین' کوآرڈی نیٹر عمران حسین' برکشائر کے آرگنائزر شمریز تارڑ' پروفیشنل ونگ کے کوآرڈی نیٹر انجینئر فرخ جمیل' وکلاء ونگ کے کوآرڈینیٹر امجد تارڑ' او پی ڈبلیو سی اٹلی کے کوآرڈی نیٹر فیاض تارڑ' چوہدری طارق محمود' سابق میئر ریڈنگ احمد گل' ڈاکٹر اعجاز' راجہ اصغر خان پی پی پی' مسعود بخاری' وسیم احمد راجہ' چوہدری قربان' پی ٹی آئی کے منصور کیانی' افضال کیانی' راجہ جمشید کیانی' غلام دستگیر خان' رضوان بھٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹی رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میزبان میئر محمد ایوب اور میاں سلیم نے کونسل کی تشکیل کا خیر مقدم کیا اور وزیراعظم پاکستان' وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور چیئرمین (BOG-OPF) امجد ملک کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی میئر مزمل حسین' چوہدری آفتاب' عابد حسین' امجد تارڑ ایڈووکیٹ' انجینئر فرخ جمیل' میاں کمال سلیم' وسیم حسن راجہ' گل احمد' ازرم بٹ نے ایڈوائزی کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر نعیم عباسی کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ نعیم عباسی نے کونسلر ایوب اور میاں سلیم کا استقبالیوں کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر اوورسیز کمیونٹی دیار غیر میں برادری ازم اور علاقہ پرستی چھوڑ کر متحد و منظم ہوجائے تو مسائل خواہ برطانیہ میں ہوں یا پاکستان میں ان کا حل ممکن اور آسان ہے۔ مزید یہ کہ اب ہائی کمیشن کے حوالے سے نادرا' پاسپورٹ وعیرہ اور ایمرجنسی فوتگی ویزہ کے حوالے سے ہائی کمشنر سید ابن عباس' CGمانچسٹر ڈاکٹر ظہور' بریڈ فورڈ ' CGاحمد امجد برمنگھم (CG) سید احمد معروف اور CGگلاسگو کی کاوشوں اور کوششوں سے مثبت تبدیلیاں لاء جارہی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved