ن لیگ کس بات پر مٹھائیاں تقسیم کر رہی ہے،ملک ساجدعلی
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
برسٹل(پ ر) ن لیگ کس بات پر مٹھائیاں تقسیم کر رہی ہے۔ بے شرم ہوکر۔ میاں صاحب سیاسی، اخلاقی، معاشی اور معاشرتی طورپر بے عزت ہوگئے ہیں۔ فیصلہ تفصیل سے پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ پانچ ججوں میں سے ایک نے بھی ان کے حق میں فیصلہ تو دور کی بات ہے رائے بھی نہیں دی۔ بلکہ دو ججوں نے باہر کی تلاشی لی ہے وہ چور ثابت ہوئے ہیں تین نے ساٹھ دن کیلئے آکسیجن دی ہے کہ میاں صاحب کو فریج میں رکھیں اور اندر کی تلاشی لیں گے اور پوسٹ مارٹم کریں کہ میاں صاحب کے اندر کیا کیا بیماری ہے۔ پھر ساٹھ دن کے بعد انشاء اللہ وہ بھی چور ہی ثابت کریں گے۔ میاں صاحب کو چاہئے استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں۔ برصغیر کی تاریخ کا سب سے بڑا چوری کا کیس تھا۔ جس میں میاں صاحب چور ثابت ہوگئے ہیں۔ میاں صاحب شق نمبر 61-62 پر پورا نہیں اترے۔ میاں صاحب صادق آمین نہیں رہے۔ اس سے پہلے کہ میرے ہم وطنوں والے آجائیں میاں صاحب استعفیٰ دیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کی مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک ساجد علی نے پانامہ کیس پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کیا۔ آزاد کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کو شرم آنی چاہئے مٹھائی کھاتے ہوئے اور تقسیم کرتے ہوئے۔اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے یہ ڈرامہ کیا ہے۔ ملک ساجد

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved