سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر بالکل مردہ ہوچکا ہے،امجدحسین مغل
  21  اپریل‬‮  2017     |     یورپ
مانچسٹر(فیاض بشیر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی وحشیانہ، ظالمانہ اور انسانیت سوز کارروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز اس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے تازہ ترین ستم ظریفی یہ ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اس کی سب سے بنیادی وجہ صرف یہی ہے کہ اس کے ذریعے بین الاقوامی سطح تک بھارتی بربریت کا پول نہ کھل جائے لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں اور گری ہوئی حرکات سے نہ ہی کشمیریوں کی تحریک کو دبایا جاسکتا ہے اور نہ ہی وہ نہتے اور مظلوم لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو چھپاسکتے ہیں یہ باتیں جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت برطانیہ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے خطہ میں تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمران طبقہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے مفادات کو تحفظ دینے کی خاطر عوام کو تقسیم کرکے اس کام پر لگارکھا ہے تاکہ انتہائی حساس اور اہم مسائل سے چشم پوشی کی جاسکے۔ سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر بالکل مردہ ہوچکا ہے صرف پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی ادارے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر طرح کی قربانی دے رہے ہیں کشمیری قوم اپنا حق خودارادیت لئے بغیر پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ امجدحسین مغل

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved