ایئرپورٹ کانام مودودی کے نام پررکھناظلم ہے،فرنازملک
  11  اگست‬‮  2017     |     یورپ

سلا ئو ( پ ر ) پاکستان سنی رابطہ کونسل کے جنرل سیکر ٹری فر ناز ملک نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام مولانا مودودی کے نام پر رکھنے کے مطالبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام اس لئے مولانا مودودی کے نام پر رکھا جائے کیونکہ اُنہوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی جہاد کشمیر کو حرام قرار دیا تھا اپنی تحریروں کے ذریعے پاکستان کے عوام میں مذہبی منافرت کو فروع دیا صد قہ خیرات کے نام پرچندہ وصول کر کے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا یا اسلام کو دار الخلافہ بنانے کے خلاف مہم جوئی جیسی خدمات پررکھا جائے مولانا مودودی کے نام پر اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام رکھنا شہدا پاکستان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے بعض افراد کے ایسے غیر سنجیدہ مطالبہ پر اُن کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے مولانا مودودی کا شمار پاکستان کی سب سے متنازعہ شخصیات میں ہوتا ہے فرناز ملک نے کہا کہ بعض افراد اپنی خانہ پوری کے لئے ایسے غیر سنجیدہ شوشے چھوڑتے رہتے ہیں ایسے افراد سے معاشرے میں اچھی روایات کو فروغ دینے کی توقع کرنا ہی فضول ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved