یوم آزادی پاکستان عقیدت واحترام سے منائیںگے،خالدمحمودخالق
  11  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بریڈفورڈ(پ ر ) سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالق محمود خالد نے کہا ہے کہ چودہ اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے پاکستانی قوم کے ساتھ کشمیری بھی اس دن کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائینگے اور یہ عہد کرائینگے کہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو گا اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائینگی۔ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی انتھک محنتوں سے مسلمان آج پاکستان میں آزادی کا سانس لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 27رمضان المبارک کے مبارک دن کے موقع پر معرض وجود میں آیا جو انشاء اللہ تاقیامت قائم دائم رہے گا دشمنان اسلام کے تمام منصوبے خاک میں ملیں گے پاکستان مسلمانان ہند نے جمہوریت کی بنیاد پرریفرنڈم کے نتیجے میں حاصل کیا اور ایک نئی اسلامی فلاحی ریاست دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئی جو پوری مسلم امہ کی امیدوں کا محور مرکز ہے پاکستان بنانے کیلئے تمام طبقات کے لوگوں نے قربانیاں دے کر علامہ اقبال کے خواب کو قائد اعظم کی ولولہ انگزیز قیادت میں شرمندہ تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کا 70واں جشن آزادی انتہائی مذہبی ،عقیدت اور احترام کے ساتھ منائیں گے ۔دونوں طرف کے کشمیری اپنے گھروںمیں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لگا کر اس عہد کی تجدید کریں گے جس کے لیے بانی پاکستان قائداعظم فرزند کشمیر علامہ اقبال اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور تحریک پاکستان اور تحریک آزادی کشمیرکیلئے تاریخ ساز جدوجہد کرنے والے قومی ہیروز کی گرانقدر اور تایخ ساز خدمات کا اعتراف کریں گے ۔پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلہ میں آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں اسلام کی سر بلندی ،پاکستان کی مضبوطی اور کشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved