نوازشریف گھرجائیں اورمقدمات کی تیاری کریں،محمدزبیرشاہین
  11  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے موٹر وے سے لاہور جانے کا راستہ اس لیے تبدیل کیا تھا کہ جی،ٹی روڈ سے گذریں گے تو لاکھوں لوگ ان کے استقبال کے لیے آئیں گے مگر ایسا نہیں ہو سکا خریدے اور چھینے ہوئے ووٹر سڑکوں پر نہیں آتے ان کی یہ غلط فہمی بھی دور ہوگئی ہے کہ لوگ ان کے ساتھ ہیں بار بار عدلیہ کے خلاف عوام کو اکسا رہے ہیں ان پر پہلے ہی بہت سارے مقدمات ہیں نیب میں جارہے ہیں اور جس طرح کی زبان ججوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں توہین عدالت میں پھنس جائیں گے اور ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ سیدھے گھر جائیں مقدمات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز کی کوشش تھی کہ فوج مداخلت کرے گی اور سار کچھ لپیٹ لیا جائے اگر وہ اقتدار میں نہیں ہیں تو پھر فوج ہی قبضہ کر لے مگر ان کی یہ خواہش فوج نے پوری نہیں کی البتہ لاہور پہنچے تک وہ پوری کوشش کریں گے کہ وہ سیاسی شہید بن سکیں ان کے ساتھ اس وقت اپنی پارٹی بھی کھڑی نظر نہیں آتی البتہ انہوں نے ایک روائت ضرور ڈال دی ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں کو کوئی تسلیم نہ کرے قانون پر کوئی عمل نہ کرے۔ زبیر شاہین نے کہا کہ لندن میں بھی میاں نواز شریف کی دولت اور جائیداد بھی اب دائو پر لگ گئی ہے ان پر اب لندن میں بھی منی لانڈرنگ کا کیس بنے گا اور پاکستانی عوام کی دولت کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا اس پر بھر پور مہم شروع کی جائے گی اور برطانوی حکومت کو توجہ دلائی جائے گی کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائے کہ میاں نواز شریف کے مالی معاملات کی انکواری ہونی چاہے اور پاکستان کے کرپٹ عناصر کو برطانیہ میں پناہ نہ دی جائے یہ پاکستان کے دشمن برطانیہ کے لیے بھی مسائل پیدا کریں گیان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved