نوازشریف لاہورمیں کس منہ سے لوگوں کوگلے لگائینگے،خالدمحمود
  11  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بلیک برن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جب لاہور داخل ہونگے تو کس منہ سے لوگوں کو گلے لگائیں گے ۔ لوگ پوچھیں گے کہ آپ کو وزیر ا عظم بنا کر اسلام آبا بھیجا تھا اور آپ نااہل ہو کر واپس آگئے ہیں لوگ طرح طرح کے سوال کریں گے کہ ملک اور قوم کی دولت کو لوٹنے والوں کا آخر اللہ یہی حشر کرتا ہے اللہ نے دنیا میں ہی حساب شروع کر دیا ہے غریب عوام ایک ایک لقمے کے لیے ترس رہے ہیں حکمران دبئی اور لندن میں محل خرید رہے ہیں غیر ملکی آقامے لیے ہوئے ہیں اور اس طرح پاکستان سے پیسہ باہر منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عرب امارت اس وقت کرپشن کااڈہ بن کر سامنے آ چکا ہے احتساب کے اداروں کو چاہے کہ وہ پاکستانی لیڈروں اور سیاستدانوں کی تلاشی کے لیے امارت کی حکومت سے رابطہ قائم کرئے جن لوگوں نے یہاں پیسہ جمع کر رکھا ہے اور اقامے لیے ہوئے ہیں اس کی تمام تفصیلات پاکستان کو دی جائے لوٹ ماراور کرپشن کی دولت کو پاکستان واپس لایا جن لوگوں نے اقامے لیے ہوئے اور اس کے ذریعے منی لانڈرنگ کر رہے ان کے خلاف قانون کے مطابق ٹھوس کاروائی کی جائے۔ خالد محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو سزا دی ہے پانامہ میں شامل دیگر افراد کی بھی آئندہ الیکشن سے پہلے تحقیقات کی جائے تاکہ کوئی کرپٹ شخص الیکشن میں حصہ نہ لے سکے اور برطانوی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے کہ اس ملک میں نواز شریف کے علاوہ کس کس لیڈر کی دولت جمع ہے اور پوری فہرست کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ جن لوگوںکو اقتدار میں لاتے ہیں وہ اس ملک اور قوم کے ساتھ کیا حشر کر رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved