میاں محمد بخش کی تعلیمات پرعمل کرکے زندگیاں سنوارنی چاہیے،ڈاکٹرپرویز
  11  اگست‬‮  2017     |     یورپ

نیوکاسل(پ ر) امام العارفین میاں محمد بخش ٹرسٹ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میاں محمد بخش کا کلام انکی تعلیمات اور انکا روحانی فیض ہمارے لئے منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے روشنی کی مانند ہے ہمیں ان پر عمل پیرا ہوکر اپنی اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہئے۔ افسوس آج ہم اپنے بزرگوں کے راستے سے بھٹک چکے ہیں موجودہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر، روحانی پیشوا حضرت میاں محمد بخش کے روحانی اور آفاقی کلام کے فیض کو عام کریں۔ نوجوانوں کو خاص کر روحانی اور خانقاہی تعلیمات سے روشناس کروائیں۔ اہلیان برطانیہ کو خوشی ہے جگر گوشہ عارف کھڑی سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش جیسی ہستی ہم میں موجود ہیں جو میاں محمد بخش کی تعلیمات کو ان کے مشن کو انتہائی خوبصورتی اور احسن طریقہ سے عام کر رہے ہیں انکی قیادت میں ہر خاص و عام تک میاں محمد بخش کا فیض پہنچ رہا ہے۔ برطانیہ میں ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہونے والے کام کے فیوض و ثمرات کا اعتراف ہر کوئی کر رہا ہے۔ آج برطانیہ کے اندر ہماری نوجوان نسل بڑی تعداد میں میاں محمد بخش کے کلام سے جو واقفیت رکھتی ہے تو اس میں اصل کردار امام العارفین میاں محمد بخش ٹرسٹ برطانیہ و یورپ کے صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش کا ہے۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات اور زندگیوں کو اپنی زندگی کا محور و مقصد بن کر آخرت کی فکر کی جائے۔ منافقت چھوڑ کر ایک دوسرے کی عزت و احترام و جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔میاں محمد بخش کا کلام امن و آشتی کا ہے اسکی حقانیت کو سمجھا جائے۔ مفکر میاں محمد بخش اپنا کر ایک بہترین انسان اور حقیقی مومن بناجاسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved