ہمیں ہر لمحہ موت کو یاد رکھنا چاہئے،ابواحمدمحمدمقصودہمدانی
  11  اگست‬‮  2017     |     یورپ

اولڈھم(محمد فیاض بشیر) ہر جاندار شے کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے کب زندگی کا اختتام ہو۔ اس غیبی علم کو صرف رب اللعالمین جانتے ہیں لہٰذا ہمیں ہر لمحہ موت کو یاد رکھنا چاہئے۔ تقویٰ، پرہیزگاری، عاجزی و انکساری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ آخرت انہی سے سنورے گی۔ آشٹن کے علاقہ سے تعلق رکھنے والی سماجی و مذہبی شخصیت بابا جی حاجی فضل الٰہی کا اس دنیا سے ناطہ تور کر ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سوجانا ایک ایسا خلاء ہے جو پر نہیں کیا جاسکتا۔ مرحوم انتہائی شفیق، رحم دل، سادہ لوح اور بندہ پرور انسان تھے۔ یہ باتیں حضرت علامہ پیر طریقت، رہبر شریعت ابو احمد محمد مقصود مدنی نے مرحوم کی وفات کے موقع پر پاکستان سے میڈیا کو دئیے گئے ایک ٹیلی فونک پیغام کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پر مقامی کمیونٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے وہیں خاندان بھر کے لئے ہر دکھ، رنج و غم کی گھڑی ہے۔ رب اللعالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہوں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ عزیز و اقارب، خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دیں۔ (آمین)


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved