پاکستان کاجشن آزادی شایان شان طریقے سے منائینگے،غلام نبی عامر
  11  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لندن(پ ر) پاک سرزمین پارٹی یو کے کے جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے عظیم قربانیوں کے صِلے میں حاصل کیا گیا ملک پاکستان کا 70 واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اس سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے تمام بڑے شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کر رہی ہے جس میں تمام پاکستانی و کشمیری عوام شرکت کریں گے۔ غلام نبی عامر نے مزید کہا کہ آج جس طرح تمام پاکستانی منظم و متحد ہیں اس سے انڈین ایجنٹ خوف میں مبتلا ہیں اور دنیا میں پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ متحدہ لندن اور پاکستان ایک ہی چہرے کے دو نام ہیں جس طرح دیارِ غیر میں بیٹھا ایک خودساختہ جلاوطن پاکستان کا دشمن لیڈر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ ہمیں پاکستان سے باہر بھی اس دشمن کی تقاریر کا بائیکات کرنا چاہئے۔ پاکستان جو بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے۔ ان قربانیوں کا خراج یہ ہے کہ ہمیں ہر پاکستان دشمن پر سوبار لعنت بھیجنی ہوگی۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے قائدین سید مصطفی کمال اور انیس احمد خان قائم خانی نے جس طرح محبت کی سیاست کو عام کیا ہے محبت کا یہ پیغام عام ہوتا جارہا ہے اور خصوصاً کراچی میں محبت کے سمندر میں ہندو ایجنٹوں کی سیاست کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ کراچی میں 2013 میں 3200 سے زائد افراد قتل ہوئے۔ 2014 میں 3000 سے زائد بے گناہ قتل ہوئے۔ 2015 کے ابتدائی 6 ماہ میں 971 افراد جبکہ 2015 کے آخر تک 2087 افراد قتل ہوئے۔ مگر آج الحمد اللہ جب سے پاک سرزمین پارٹی نے کراچی اور پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا ہے تب سے خصوصاً کراچی میں قتل و غارتگری محبت کے پیغام میںدفن ہوگئی ہے۔ آج پاک سرزمین پارٹی قائد اعظم، علامہ اقبال کا پاکستان چاہتی ہے۔ اور انشاء اللہ مستقبل میں سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی پاکستانی سیاست میں محبت اور امن کی سیاست کے اہم ستون ثابت ہوں گے۔ راء کے ایجنٹ ماضی میں بھی ذلیل ہوئے تھے اور انشاء اللہ 14 اگست کو شایان اور پرجوش جشن آزادی کے بعد اپنی موت آپ مرجائیں گے۔ کیونکہ 27 رمضان المبارک کی شب کو وجود میں آنے والا پاکستان اتفاق نہیں تھا بلکہ یہ اللہ کی جانب سے انعام ہے۔ اور اللہ کی جانب سے دیا جانے والا انعام ملک پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہنے کے لئے وجود میں آیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved