کمیونٹی کل لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہرمظاہرہ کرے،آل پارٹیزکشمیررابطہ کمیٹی
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (رپورٹ: کامران عابد بخاری )دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ہر سال 15 اگست کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا کر مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ہندوستان کے جبری تسلط کے خلاف آواز بلند کرنے اور اپنی آزادی کا حق مانگنے کے کئے مظاہروں کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس سال بھی 15 اگست دن 1 بجے برطانیہ میں بسنے والے تمام کشمیری اپنے سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر لندن میں ہندوستانی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ اس سلسلے میں آل پارٹیز کشمیر کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر نذیر احمد قریشی نے لوٹن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا، اجلاس میں آل پارٹیز انٹرنیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر نذیر احمد قریشی، صدر مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی، تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر راہنما چوہدری محمد شریف، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے جنرل سیکریٹری سید تحسین گیلانی، مسلم کانفرنس کے جنرل سیکریٹری شبیر ملک، چیئرمین ہیومن رائٹس راجہ شبیر، کونسلر راجہ اسلم، کونسلر طاہر ملک، تحریک انصاف کے نمائندہ حافظ طارق، مقصود انور اور دیگر سیاسی راہنمائوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات میں کشمیریوں کیساتھ ہندوستانی حکومت اور افواج کے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری آزادی حاصل کرنے تک تحریک آزادی جاری رکھیں گے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اصولی، اخلاقی و سیاسی طور پر جنگ ہار چکا ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر جنگ جیتنے کے ہندوستانی حربے مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ کشمیری اپنا پیدائشی حق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے برطانیہ میں بسنے والے تمام کشمیریوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، نیشنل و انٹرنیشنل الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا آرگنائزیشنز سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 اگست دن 1 بجے لندن میں ہندوستانی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ میں شریک ہو کر کشمیریوں کی آواز کو اقوام عالم تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو ہندوستانی سفارتخانہ کے باہر ہونے والے مظاہرہ میں برطانیہ کے تمام شہروں سے کشمیری ، پاکستانی اور سکھ کمیونٹی شرکت کریں گے، لوٹن سے مظاہرہ میں شرکت کے لئے بسوں کا بندوبست کیا جائے گا اس سلسلہ میں جو لوگ لندن مظاہرہ میں شرکت کے خواہاں ہیں ان سے گزارش ہے کہ نذیر احمد قریشی، کونسلر راجہ اسلم، زبیر کیانی، شبیر ملک، تحسین گیلانی، چوہدری شریف سے رابطہ کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved