مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے،ظفرمعروف
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (کامران عابد بخاری )آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر و سابق ضلع ایڈمنسٹریٹر میرپور راجہ ظفر معروف نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ 6لاکھ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں نئی روح پھونکی، لا الہ الا اللہ کے نظریے اور غازیوں اور شہدا کی قربانیوں سے حاصل ہونے والا ملک تمام مزاہب اور عقائد کے لیے امن کی جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، بقا اور سالمیت کے لئے پاکستانی اور کشمیری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اور کشمیریوں کی منزل بھی پاکستان ہی ہے۔ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دے کر کشمیریوں کے مستقبل کو پاکستان کیساتھ وابستہ کر دیا، انشااللہ مقبوضہ کشمیر بھی بہت جلد آزاد ہو کر پاکستان کے استحکام کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سلامتی کے اداروں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی پر قابو پانے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور کرپشن سے پاک پاکستان کو ترقی کی بلندیوں کی طرف لے جانے میں جو کردار ادا کر رہے ہیں ان پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved