تارکین وطن کے دل ہمیشہ وطن جانے کودھڑکتے ہیں ،خالدمحمود
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

بریڈفورڈ(پ ر )سابق میڈیا ایڈوائزر صدر آزادکشمیر خالد محمود خالق نے ایڈیشنل آئی جی بھمبر چوہدری منیر احمد ،ڈپٹی کمشنر میرپور عنصر یعقوب ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر اورنگزیب کو برطانیہ آمد پر خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تمام تارکین وطن ان افسران کو دورہ برطانیہ پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران انتہائی محنتی اور دیانتداری ہیںاور پورے آزادکشمیر کی شان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ دورہ پر آئے ہوئے تمام افسران یہاں سیر و تفریح کے دوران برطانوی حکومت کی طرف سے دی گئی سہولیات اور قوانین کا جائزہ لیں اور ایسے ہی قوانین آزادکشمیر میں لاگو کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ سنگ میل کی حیثیت سے کردار رہا ہے کشمیری تارکین وطن اس وقت بھاری زرمبادلہ پاکستان و آزاد کشمیر بھیج کر ملک ترقی میں جہاں اپنا منفرد کردارادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے دل ہمیشہ اپنے وطن آنے کو دھڑکتے ہیں اور تارکین وطن آزاد خطہ کے شہریوں اور اس مٹی سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے خطہ کی تعمیر وترقی کیلئے مناسب اقدامات کریں جبکہ اس وقت تارکین وطن کی بڑی تعداد آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں بھرپور طرح کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور آزاد کشمیر میں معاشی خوشحالی پروان چڑھنے کیلئے علاوہ بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے اپنا اہم رول ادا کر رہے ہیں۔مسعود احمد مغل ،حاجی عبدالخالق ،ڈاکٹر ساجد محمود ،سابق کونسلر محمد افضل خان ،راجہ بشار ت حسین ،راجہ عاطف اکرام ،راجہ ناظم حسین ،ملک رحمت اعوان ،حاجی جبار ،غلام نبی ،حاجی محمد سلیم،ڈاکٹر آزاد خان ،سابق سینئر کونسلر چوہدری محمد الطاف ،سابق کور آدینٹر غضنفر خالق ،ایم پی ناز شاہ ،راجہ افضل خان و دیگر سیاسی سماجی شخصیت نے بھی آزادکشمیر سے آئے ہوئے ان افسران کو خوش آمد ید کہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved