تارکین وطن نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی مددکی،افسرشاہد
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

نیوکاسل (پ ر) نیو کاسل کی معروف دینی و سماجی شخصیت اور سرپرست اعلیٰ جامع مسجد بلال حاجی عبدالحکیم نے آزا دکشمیر کے سابق وزیراوقاف و مذہبی امور چوہدری افسر شاہد اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری اخلاق احمد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس تقریب میں برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد خالق' پی ٹی آئی سائوتھ زون کے چیف آرگنائزر چوہدری حاکم داد' مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد حسین' ڈاکٹر پرویز' چوہدری شفیق' جونیئر چوہدری' چوہدری امداد نے بھی شرکت کی سابق وزیر اوقاف و مذہبی امور آزاد کشمیر افسر شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی ہرطریقے سے ہر ممکن مدد کی بیرون ملک مقیم آپ لوگ بیس بلین ڈالر کا زرمبادلہ ہر سال پاکستان بھیجتے ہیں اور ساتھ ہی وہاں اپنے عزیز و اقارب کو سپورٹ کرتے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اس موقع پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئے جس پر بھارتی افواج مظالم ڈھا رہی ہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو شہید کرچکی ہیں لیکن ان کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکی چوہدری اخلاق احمد نے کہا قائد اعظم کے نزدیک کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آپ کو پاکستان کا 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانا چاہئے تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved