پاکستان میں بیوروکریسی اوراسٹیبلشمنٹ کاکرداراہمیت اختیارکرگیا،انعام الرحمن
  13  اگست‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستان کے اندر پچھلے چالیس سالوں بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے مختلف ادوار میں صاحب اقتدار نے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کے لئے ان اداروں کو اپنی ذات کے لئے بے دریغ طریقے سے استعمال کیا ہے ایسے میں اگر کوئی شخص حق و سچ کا علم بلند کرکے سامنے آجائے تو اسے ٹھکانے لگانے کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کئے جاتے ہیں ایک مرد مجاہد نے جب کالے کرتوتوں سے پرچہ اٹھانے کی ٹھان لی تو جان کو خطرہ لاحق ہوگیا خاندان سمیت بھاگ کر برطانیہ آگئے اور اس تمام حقیقت کو کتاب کی شکل دینے میں مصروف عمل ہوگئے۔ انعام الرحمن سحری پاکستان ایف آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں نے انگریزی زبان میں دو کتابیں لکھ کر حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے کتابوں میں The Living History of Pakistanاور Judges and Journals in Pakistan شامل ہیں۔ تقریب رونمائی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی کٹھن اور مشکل ترین مراحل سے گزر کر انہوں نے یہ کتابیں لکھی ہیں یہ سب کچھ بیگم اور بچوں کے مکمل تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہر لمحہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کتابوں میں افسانوی باتیں نہیں ہیں بلکہ حقیقت اور سچائی کو بیان کیا ہے ان کا مطالعہ کرنے سے ہی آپ کو تمام حقائق کا بخوبی اندازہ ہوگا۔ تقریب رونمائی کا انعقاد چیریٹی آرگنائزیشن ہیومن کلب یو کے کے روح رواں سماجی کمیونٹی اور صحافت سے وابستہ شخصیت خواجہ وسیم الطاف ' چوہدری یوسف' نجیب اﷲ نے کیا نظامت کے فرائض ثمینہ خان نے سرانجام دیئے تلاوت کلام پاک مولان ابشیر احمد نے پی کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر آف پارلیمنٹ افضل خان کے علاوہ اصغر چوہدری' ڈاکٹر مقبول ملک' کونسلر فدا حسین' ڈاکٹر عامر نے بھی انعام الرحمن سحری کی شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved