لندن ، نواحی علاقوں میں نادرا سرجریز کیلئے درخواستیں طلب
  25  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لندن( او صا ف نیو ز )کمیونٹی کو قونصلر خدمات کی موثر انداز میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے لندن کے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے لندن کے نواحی علاقوں میں باقاعدگی کے ساتھ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہائی کمیشن اب اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے مہینوں کے دوران نادرا سرجریز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہائی کمیشن کی جانب سے لندن کے نواحی علاقوں میں نادرا سرجریز کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ درخواستیں ''قونصلر آفیسر، ہائی کمیشن آف پاکستان، لندن'' کے نام بھجوائی جائیں اور ای میل کے ذریعے [email protected] کے پتہ پر یا ڈاک کے ذریعے ''قونصلر آفیسر، ہائی کمیشن فار پاکستان، 34-36 لائونڈیز سکوائر، لندن SW1X 9JN کے پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں۔ ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ درخواستوں میں منتظم یا تنظیم کے نام اور رابطہ نمبر کے علاوہ جگہ کے مکمل پتہ سمیت مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ درخواست میں وہ تاریخ بھی درج کی جائے جس پر اس علاقے میں آخری بار سرجری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سرجری کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 ستمبر ہے۔ کسی بھی مزید معلومات کے لئے [email protected] پر ای میل کی جا سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved