زرداری کوملک پرمسلط کرنے کافیصلہ ہوگیا،حافظ ادریس
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ میان نواز شریف کو کرپشن میں نا اہل قرار دینے کے بعد آصف علی زرداری پاکستان پہنچ گئے ہیں ان کواحتساب عدالت سے بری کر دیا اسٹیبلشمنٹ نے آئندہ الیکشن میں آصف علی زرداری کو اقتدار میں لانے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے میاں نواز شیر شریف پر یہ الزام ثابت کیا گیا ہے کہ ان کے پاس دبئی کا آقامہ اور لندن پیسہ منتقل کیا گیا ہے اور کاروبار شروع کر رکھا ہے جب کہ حقیقت یہ بھی ہے کہ آصف علی زرداری بے نظیر بھٹو کے کی آخری حکومت ختم ہونے کے بعد دبئی میں رہائش پذیر ہیں کاروبار اور آقامے بھی ہیں اور وہ مستقل طور پر دبئی میں رہتے ہیں جنرل راحیل شریف کے دور میں آصف زرداری نے فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی تھی اور ملک چھوڑ گئے تھے وہ ریکارڈ پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کس کو اقتدار میں لانا ہے ان قوتوں نے اب یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اگلے الیکشن کے لیے ایسا ما حول بنایا یا جائے کہ آصف علی زرداری کو ملک پر مسلط کیا جائے عمران خان کو عرب سپرنگ کے اثرات کو ختم کرانے کے لیے راتوں رات تیار کیا تھا مگر اب ان کی ضرورت نہیں رہی کرپشن سے پاک اور جمہوری قوتیں ویسے بھی کسی کو قبول نہیں ہیں پانامہ میں مزید 435کرپشن کے کیسزہیں ان پر بھی خاموشی ہے اور این، آر، او کی ایک طویل فہرست بھی موجود ہے اور اس میں جرنیلوں اور ججزز کا احتساب ہونا ہے اس لیے حالات کا رخ بدلنے کے لیے آصف علی زرداری کو بری کرا دیا گیا ہے۔حافظ ادریس نے کہا ہے کہ دھاندلی اور کرپشن کے خلاف جو مہم شروع ہے اس کو اب دبانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ نواز شریف کے بعد کسی بڑے کرپٹ کو کوئی سزا نہ ہوسکے ستر سال سے جو قوتیں اس ملک کے فیصلے کرتی رہی ملک توڑ بھی دیا گیا وہ اپنے سے کسی بڑے اور طاقتور کو اقتدار میں آنا برداشت نہیں کر سکتی ڈمی پارلیمنٹ اور کمزورسیاسی قیادت ان کے مفاد میں ہے اگر سر اٹھانے کی کبھی کوشش بھی کرئے گا تو پھر ان کے پاس ایسی ایسی فائلیں ہیں کہ وہ سامنے لے آتے ہیںفوجی مداخلت اورپھر عدالتوں کو بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved