عظمت صحابہ کانفرنس29اگست کواقصیٰ مسجداولڈہم میں ہوگی
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

اولڈہم(پ ر )دسویں سالانہ عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم کانفرنس 29 اگست بروز منگل جامع مسجد اقصی کاپس اولڈھم میں بعد ظہر دو بجے تا نماز مغرب منعقد ہو گی.تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ہرسال کی طرح امسال بھی مقررین تینوں زبانوں اردو . بنگلہ .اور انگریزی میں خطابات کریں گے.سالانہ عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا نجم الاسلام نے کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اس کانفرنس میں ہرسال نئے مہمانوں کو بلایا جاتا ہے کل کی کانفرنس میں شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف متالا. مولانا نورالاسلام علی پوری. مولانا ابوالحسن. مولانا محمد ابراھیم. مولانا قاری عبدالرشید. مولانا عتیق الرحمن. مختلف زبانوں میں خطاب کریں گے جبکہ حافظ میزان الرحمن حمد و نعت منقبت صحابہ کرام و اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر کلام پیش کریں گے .انہوں نے مسلمانوں سے اس کانفرنس میں شرکت کی خصوصی اپیل کی ہے.


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved