فوج کی مداخلت نے اداروں کوبربادکیا،مفتی فضل احمد
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر امریکی غلامی، اجارہ داری اور دھمکیوں سے نجات حاصل کرنی ہے تو پھر پاکستان میں کرپشن سے پاک جمہوری قوتوں کو اقتدار میں لاناہوگا ستر سال سال سے اس ملک کو سیاسی اور فوجی آمروں نے یرغمال بنا رکھا ہے ملک دولخت ہو گیا مگر فوج اور سیاستدانوںنے کوئی سبق حاصل نہیں کیا امریکہ کے لیے ہمیشہ جنگ لڑی قربانیاں دی گئی مگر امریکہ کا جکائو ہمیشہ بھارت کی طرف رہا ہے پاکستان میں ایسے لوگوں کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے کہ جو بھارت اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکیں پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف جیسے لو گ جن کے کاروبار اور جائیدادیں دبئی، امریکہ اور لندن میں ہیں وہ پاکستان کی نمائندگی اور ترجمانی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا ہے پاکستان کی فوج چاہے تو پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوری اور کرپشن سے پاک قیادت اقتدار میں آسکتی ہیں جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے ان سب کا احتساب ہوگا تو ملک میں ایک صاف اور شفاف قیات سامنے آئے گی میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد عدالتیں اور احتساب کے ادارے خاموش ہیں نیب کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا اس ادارے میں بھی کرپٹ لوگوں کی بھرتیں ہیں جو کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر سکتے آصف علی زرداری کو بھی اسی لیے بری کر دیا گیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کرپٹ لوگ ہی الیکشن جیت سکیں۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ فوج اگر عدالتوں اور احتساب کے اداروں کو تحفظ مہیا کرے تو ملک میں صفائی ہوسکتی ہے فوج کی سیاست میں مداخلت نے بھی پاکستان کے اداروں کو کرپٹ اور برباد کیا ہے سیاستدانوں کو موقع دینا چاہے البتہ ان کے احتساب کے لیے ایسا احتساب کا ادارہ اور عدالتیں ضروری ہیں جو قانون نے بالا تر نہ ہو آئین کے مطابق جب فیصلے ہونگے تو پھر جمہوریت کا تسلسل قائم رہے گا ورنہ پھر یہی کچھ ہوگا جو یوسف رضا گیلانی اور میاں نواز شریف کے ساتھ ہوا اور اس کے خاموشی چھائی ہوئی باقی لوگوں کے خلاف کاروائی کو بند کر دیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved