سیاسی وسماجی رہنمائوں کامنیرحسین کے انتقال پراظہارافسوس
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لو ٹن (کا مر ا ن عا بد بخا ر ی )ممتاز ماہر تعلیم اورسابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منیر حسین بٹ مجددی کا شمار کوٹلی آزادکشمیر کی عظیم علمی شخصیات میں ہوتا ہے۔ انکی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔ انہوں نے ہزاروں طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ۔ وہ نہایت شفیق استاد تھے۔ ان کے شاگرد آج دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی وفات سے کوٹلی شہر ایک عظیم علمی شخصیت سے محروم ہو گیا۔ ان کی وفات سے جو علمی حلقہ میں خلا پیدا ہوا کبھی پر نہیں کیا جا سکتا۔ دکھ کی اس گھڑی میں انکے بیٹوں کرنل (ر)مشتاق احمد بٹ،کرنل (ر)شاہین بٹ، گروپ کیپٹن(ر)نبیل احمد بٹ، ڈاکٹر سہیل بٹ ، ڈاکٹر وجہیہ الدین نخشب ، ڈاکٹر وکیع الدین اور ان کے بھتیجے محمود بٹ اور ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر منظور احمد بٹ و دیگر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دعا گو ہیں کہ رب تعالی انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں مقیم کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے معروف علمی شخصیت اور سابق ماہر تعلیم منیر حسین بٹ (مجددی)کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ تعزیت کرنے والوں میں مئیر آف لوٹن کونسلر محمد ایوب چوہدری، کے این پی کے چیئرمین عباس بٹ ،لوٹن کی سماجی شخصیات ملک عنایت اللہ ، شیخ محمد اسلم ،کونسلر ریاض بٹ رہنما پیپلزپارٹی مسعود رانا ، ڈاکٹر طاہر محمود لون، ڈاکٹر گل زمان بٹ، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ زبیر اقبال کیانی ، رہنما کے این پی عاصم مرزا ،سماجی شخصیت حمید بٹ ، لبریشن فرنٹ کے رہنما پروفیسر لیاقت حسین، لیوٹن کی سماجی شخصیت حسین شہید سرور، مسلم کانفرنس کے رہنمائوں شبیر ملک، پروفیسر ممتاز بٹ، پروفیسر امتیاز چوہدری، سماجی شخصیت چوہدری فاروق رولوی ، توقیر لون ، صادق سبحانی ایڈووکیٹ ، امجد لون، نوید خودشید راٹھور ،عقیل بٹ ، اصفہان بٹ ، نعمان بٹ ، نفیس گہاروی، فیصل قریشی و دیگر بھی شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved