مردم شماری میں سندھ حکومت کاکردارغیرفعال رہا،الطاف سندھو
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری 2017 بارے حکومت سندھ کا کردار انتہائی منفی اور غیر فعال رہا ہے اور ایسے معلوم ہوتا تھا کہ صوبائی حکومت جان بوجھ کر ایسا کررہی ہے متعدد علاقوں میں مردم شماری کا عملہ پہنچا ہی نہیں ہے اور ان علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں جب تک ذاتیات' پسند و ناپسند' لسانیت کے خول سے باہر نکل کر بحیثیت قوم سب کے ساتھ برابری کا سلوک نہیں کیا جائے گا ریاست کو کمزور کرنے کے لئے دشمن طاقتیں ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر نقصان پہنچانے کے لئے ہر طرح کے مکروہ حربے استعمال کریں گی پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کی احساس محرومی دور کرنی ہوگی۔ یہ باتیں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو نے میڈیا سے ایک بیٹھک کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت اور قائد چیئرمین مصطفی کمال پسے ہوئے طبقات کے حقوق کو حاصل کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور حالیہ مردم شماری میں جان بوجھ کر ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے متعلقہ حکام حکومت سندھ کی اس مذموم سازش بارے مکمل جانچ پڑتال کرائیں اور فی الفور ان علاقوں میں مردم شماری کروا کر احساس محرومی ختم کی جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہماری جماعت ملک کے اندر اور ہم دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اس بارے عالمی سطح پر احتجاج کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved