ایم کیوایم سے اتحادنہیں انہیں راہ راست پرلاناچاہتے ہیں،مصطفی کمال
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود کراچی پہنچ گئے انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہائوس میں چیئرمین سید مصطفی کمال' صدر انیس قائم خانی سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد' انیس ایڈووکیٹ' وائس چیئرمین افتخار رندھاوا' اشفاق منگی سیکرٹری اطلاعات افتخار عالم اوورسیز رہنما شمشاد صدیقی اور دیگر سے ملاقاتیں کیں تمام رہنمائوں نے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا پاک سرزمین پارٹی نے جس طرح کارکردگی دکھائی اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے پاکستان میں بسنے والے پاکستانی ہیں اور اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق بلکہ انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت بھی ہونی چاہئے مرزا فیصل محمود نے چیئرمین مصطفی کمال صدر انیس قائم خانی کو حج کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کے تمام ساتھی آپ کو نیک خواہشات اور نیک جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ مرزا فیصل محمود نے دو سوالات بھی سید مصطفی کمال کے سامنے رکھے اور ان خدشات کا اظہار کیا اوورسیز پاکستانیوں میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ کہیں پی ایس پی' ایم کیو ایم کا اتحاد اور سابق صدر پرویز مشرف کے انتخابی اتحاد کا حصہ بننے جارہی ہے تو سید مصطفی کمال نے دونوں ہاتوں کو رد بلکہ سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوسری جماعتوں کے سامنے تبلیغ کرنے کے بعد نہ صرف ایم کیو ایم بلکہ حقیقی کے سامنے بھی تبلیغ کرنے جارہے ہیں اور انہیں راہ راست پر لانا چاہتے ہیں نہ کہ ہم ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد بنانا چاہتے ہیں انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا بعد ازاں میڈیا بات چیت میں بھی انہوں نے اس بات کا اظہار کیا جب جہاز ڈوبنے لگے تو اپنا جہاز اس جہاز کے سامنے لگا دو تاکہ ڈوبنے والوں کو بچایا جاسکے انہوں نے مزید کہا پرویز مشرف کے حوالے سے پاک سرزمین پارٹی کسی بھی اتحاد کا حصہ نہ بنے گی نہ ہی اس طرح کا کوئی خیال ہے انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً تمام وطن پرستوں کو یہ کہا کہ ہم نے نامساعد حالات کے باوجود ایک مضبوط جماعت کو کھڑا کردیا ہے اور ہم نے وطن پرستی کا پیغام اور کام مزید تیز کرنا ہے اور ہم نے پاک سرزمین کے کام کو جو پاکستان بچانے' اسے استحکام دینے اور عوام کو عزت' انصاف اور اختیار دینے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہے اور الوں کے کام مہینوں میں اور مہینون کے کام ہفتوں اور ہفتوں کے کام دنوں میں کرنے ہیں اﷲ ہمارا حامی و ناصر ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved