ٹرمپ کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشت گردی نظرنہیں آتی،ذوالفقاراحمد
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (پ ر) امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت دوستی اور پاکستان دشمنی میں جو حالیہ بیان دیا ہے اس سے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بھرپور مذمت کی ہے اس قسم کا بیان دے کر کشمیری عوام کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج ریاستی دہشت گردی کررہی ہے ٹرمپ کو وہ نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی چیئرمین و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور کے ذوالفقار احمد نے آج برمنگھم مغل ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے چیئرمین ممبر آف برٹس ایمپائر محمد سعید مغل کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد سعید مغل اور جے کے پی این برطانیہ کے صدر خواجہ انعام الحق نومی بھی شریک ہوئے۔ مہمان ذوالفقار احمد نے مزید کہا برصغیر میں امن کے لئے ضروری ہے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق عالمی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بند کروانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا اگر پاکستان کی فارن پالیسی ہوتی تو ٹرمپ کبھی ایسی زبان نہ استعما ل کرتا جس سے پاکستانیوں اور کشمیری عوام کے دل مجروح ہوئے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کشمیری اپنا حق خود ارادیت چاہتے ہیں جو ہر انسان کا پیدائشی حق ہے کشمیری اپنا فیصلہ خود کرینگے یہ کشمیریوں کا حق ہے۔ ٹرمپ کو پاکستان پر الزام تراشی سے پہلے سوچنا چاہئے تھا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی عوام کے خون کی قربانیاں دی ہیں جو کسی دوسرے ملک نے نہیں دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved