پاکستان میں اگلے سال بجلی بحران پرقابوپالیاجائیگا،حنان اسحاق
  27  اگست‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) پاکستان کے وژن 2025 کے چیف آفیسر حنان اسحاق کی انٹرنیشنل انرجی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر لیبر پارٹی کے رہنما قیصر عباس سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ حنان اسحاق نے سی پیک اور انرجی سمیت مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور خصوصی طور پر بجلی کے مختلف منصوبوں بارے آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال تک بجلی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے مختلف منصوبوں پر بھی کام کررہا ہے۔ قیصر عباس نے معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ان کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی ترقی کے منصوبوں کے بارے میں جان کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ اس موقع پر معروف قانونی اور کاروباری شخصیات جن میں سہیل خان' چوہدری شفیق' شیخ رضوان' انجم' جہانزیب سرور اور اسد علی ملک موجود تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved