مودی ،ٹرمپ کوپاکستان کیخلاف اکسارہاہے،مجاہدحسین
  28  اگست‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل مانچسٹر کے چیئرمین مجاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے بہترین موقع ہے کہ اس وہ وقت امریکہ کے چنگل سے نکل آئے 9/11 کی دہشت گردی میں کون ملوث تھا اس کی کوئی باقاعدہ تحقیق نہیں کی گئی امریکہ کے اپنے ماہرین کی رپورٹ بھی بڑی مشکوک ہے اس کا سارا ملبہ امریکہ نے مسلمانوں پر ڈالا مسلم ممالک پر مسلط امریکہ کے پھٹو حکمرانوں نے اس کو اپنے کھاتے میں ڈال بھی لیا پاکستان میں داخل ہونے کے لیے افغانستان پر حملہ کیا پرویز مشرف نے بھرپور تعاون کی اور پھر امریکہ نے افغانستان کو بھارت کے حوالے کر دیا اور بھارت نے دہشت گردوں کو تربیت دے کر طالبان کے نام پر کاروائیاں کر کے ستر ہزار پاکستانیوں کا قتل عام کیا اور پاکستان کے حکمرانوں نے ہر پاکستانی کی لاش پر ڈالر حاصل کیے جس کا رونہ اب امریکہ رو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے جب امریکہ تنگ آگیا تو آصف علی زرداری کو آزمایا اور میاں نواز شریف کے دور تک امریکہ کے مفادات کے لیے پاکستانیوں اب تک سزا مل رہی ہے مگر امریکہ کے جو اصل مقاصد تھے وہ پورے نہیں ہوئے اور آخر کھل کر پاکستان کے خلاف میدان میں آگیا اب پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ڈالروں کا تقاضا کیا جارہا ہے کہ واپس کیے جائیں یہ پیسہ جن لوگوں نے کھایا ہے وہ لندن، دبئی، اور امریکہ میں رہتے ہیں ان کے پیٹ پھاڑ کر لیے جائیں پاکستان کے عوام کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان میں بھارت کے ایجنٹ گرفتار ہوئے دہشت گردی کی کاروائیوں میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان نے برملا کہا کہ یہ بھارت کے دہشت گرد اور افغانستان میں ٹرین ہوتے ہیں اور پاکستان میں داخل ہونے میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں امریکہ کو اپنے ڈالر یاد آگئے ہیں اور بھارت کا نام بھی کھل کر سامنے آگیا ہے امریکہ نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کر دی ہے نریندر مودی بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پاکستان کے خلاف اکسا رہے البتہ چین اور روس نے جوابی کاروائی کر کے منہ بند کر دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved